فریدآباد/ 2اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ’سوچھ بھارت‘ دن کے موقع پرپینے کے پانی اور صفائی کے وزیر مسٹر ایس ایس اہلووالیہ نے دیہی علاقے کے’’ سوچھ بھارت‘‘ کے تناظر میں ہریانہ کے گڑ گاؤں ، فرید آباد اور بھوانی اضلاع کو انعامات سے نوازا ہے ۔شہری علاقہ میں گڑگاؤں کوریجڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن ،ریچمنڈ کو انعام سے نوازا ہے ۔ واضح ہو کہ سوچھ بھارت مشن کی تیسری سالگرہ پر ’ سوچھتا ہی سیوا‘‘ ہفتہ کے اختتام پر نئی دہلی واقع وگیان بھون میں منعقدہ ’’ سوچھ بھارت دیوس ‘‘ تقریب میں وزیر اعظم مودی نے صفائی مہم میں مختلف درجوں میں مضمون نویسی ،پینٹنگ مسابقہ ،اور تشجیعی ڈاکومنٹری میں ملکی سطح پر اول مقام حاصل کرنے والے مساہمین کو انعام سے نوازا ۔وزیر اعظم مودی اور اوما بھارتی نے بھی اس تقریب سے خطاب کیااوراپنے خیالات سے سامعین سے اظہار کیا ۔ مرکزی وزیر ہر دیپ سنگھ اور ریاستی وزیر رمیش چندپابھی موجود رہے۔ اس دوران ہریانہ کے تین اضلاع گڑ گاؤں ،فریدآباد اور بھیوانی کو صفائی مہم میں اول مقام حاصل کرنے پر انعام سے نوازا ۔ تقریب میں فریدآباد کے ڈپٹی کمشنر سمیر پال ،گڑگاؤں کے ڈپٹی کمشنر ونے کمار اور بھوانی کے ڈپٹی کمشنر انشج سنگھ نے متعلقہ وزرات کے وزیر موصوف سے انعامات حاصل کیے۔